راجوری اور پونچھ میں بھاجپا کارکنوں کا احتجاج

پونچھ+راجوری //بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے پورے ملک کی طرح راجوری اور پونچھ میں بھی مغربی بنگال میں ہوئے پُر تشدد واقعات کیخلاف احتجاج کیا ۔پونچھ میںکو پارٹی کے ضلعی دفتر میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ عمل میں لایا گیا۔اس احتجاجی کے دوران پارٹی لیڈران اور کارکنان نے جم کر ممتا بینر جی اور ان کی پارٹی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے غم وغصہ کا اظہار کیا ۔اس دوران پارٹی لیڈران نے کہا کہ مغربی بنگال میں ترمول کانگرس نے جیت حاصل کرنے کے بعد ان لوگوں سے بدلہ لیا جنہوں نے پارٹی کے خلاف ووٹ دیئے تھے۔انہوں نے کہا کہ جیتنے والی پارٹی کو جیت کے بعد انتخابات کی تمام باتوں کو بھلا کر سب لوگوں کو ساتھ لیکر کر چلنا ہوتا ہے لیکن ممتا بینر جی نے بالکل غلط رویہ اختیار کر کے بھارتیہ جنتا پارٹٰ کے لیڈران پر تشدد کیا اور کئی لوگوں کی جانیں بھی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اس کی پُر زور مزمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ مغربی بنگال میں  نئی حکومت کو ختم کر کے صدر راج  لگایا جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ ان پُر تشدد واقعات میں مارے گئے بی جے پی لیڈران اور ان کے حامیوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔اس احتجاج کے دوران کوڈ انیس سے متعلق سبھی ضابطوں اور احتیاطی اقدامات کر عمل کیا گیا۔ اسی طرح راجوری میںبھاجپا لیڈران کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کے دوران بنگال میں ہوئے پُر تشدد واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔اس دوران پارٹی سنیئر لیڈر اور سابقہ ایم ایل سی وبود گپتا اور رجندر گپتا نے کہاکہ بنگال کی مقامی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ جمہوریت کی بحالی کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے ۔