راجوری اور مینڈھر میں شب برا ت مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی

 
راجوری //سرحدی ضلع راجوری اور پونچھ کے متعدد مساجد میں شب برا¿ت کے سلسلہ میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔ اس سلسلے میںضلع راجوری کے کوٹرنکہ ،تھنہ منڈی ودیگر مساجد کےساتھ ساتھ جامع مسجد مینڈھر و دیگر مساجد میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا جہاںپر سینکڑوں فرزندان ِ توحید شب بیداری کے دوران برکت،سلامتی حیات وعزت اورنیک تمناﺅں واچھی خواہشات ‘ کی تکمیل کیلئے خصوصی دعائیں کی ۔راجوری میں اس سلسلہ میں سب سے بڑی تقریب تالا ب والی مسجد میں منعقد ہوئی جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں فرزندان ِ توحید نے شب بیداری کرتے ہوئے ختمات شریف کے ساتھ ساتھ خصوصی نمازوں اور دعاﺅں میں مصروف رہے ۔اس تقریب میں سرینگر سے آئے ہوئے مولانا عبد الرشید داﺅدی بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے جبکہ ان کے علا وہ دیگر علماءو معززین کےساتھ ساتھ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد ودیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔اسی طرح مینڈھر کی جامع مسجد میں شب بیداری کی گئی جس کے دوران ختمات شریف کےساتھ ساتھ علماءنے شب برات کی مناسبت سے اپنے خیالا ت کا اظہار کیا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہر سال 14شعبان المعظم اور 15شعبان المعظم کی درمیانی رات شب برات کی با برکت تقرےب کا اہتمام کیا جاتا ہے اور اس حوالے سے مساجد ، خانقاہوں ، زےارت گاہوں اور دیگر مقامات پر عبادات میں محو رہنے والے مسلمان مرد و زن اللہ تعالیٰ کے سامنے ہاتھ پھیلا پھیلا کر اپنی عمر اور روز گار میں برکت کے ساتھ ساتھ مصائب و مشکلات سے نجات ، نیک تمناﺅں اور خواہشات کی تکمیل کیلئے خصوصی دعائیں کرتے رہتے ہیں۔