راجوری انتظامیہ کا ’کیپ یکس بجٹ‘ پر تبادلہ خیال

راجوری //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شون کی قیادت میں آفیسران کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران ’کیپ یکس بجٹ‘2021-22پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس اجلاس میں اے ڈی سی راجوری ،سی پی او ،ایس ای محکمہ پی ڈبلیو ڈی ،پی او آئی سی ڈی ایس ،چیف ایجوکیشن آفیسر ،چیف میڈیکل آفیسر راجوری ،ایگز یکٹو انجینئر محکمہ جل شکتی ودیگر آفیسران نے بھی شرکت کی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اعلیٰ آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ تعمیر وترقی کے سلسلہ میں پلان مرمت کیا جائے تاکہ پروجیکٹوں کو وقت پر شروع کیا جاسکے ۔اجلاس کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے کووڈ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا ۔انہوں نے چیف میڈیکل آفیسر کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین فراہم کریں ۔انہوں نے اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر کو اس سلسلہ میں ایک مکمل پلان مرتب کرنے کا حکم بھی جاری کیا ۔