راجوری ،پونچھ ہوائی سروس کا آغاز آج

راجوری /سمت بھارگو/گزشتہ سنیچر کو کامیاب مشق کرنے کے بعد راجوری اورپونچھ سے جموں ہوائی سروس کا باضابطہ آغاز آج یعنی تیرہ ستمبر سے ہوجائے گا۔ اس سلسلے میں پہلی سروس جموں سے راجوری کیلئے صبح ساڑھے آٹھ بجے اڑان بھرے گی اور جہاز نو بجے اتر جائے گا۔واپسی پر اس فلائٹ کا وقت پونے دس بجے رکھاگیاہے ۔ ذرائع کاکہناہے کہ اگر مسافر زیادہ ہوگئے تو مزید انتظامات کئے جائیںگے ۔اسی طرح سے جموں سے پونچھ کیلئے پہلا جہاز پونے گیارہ بجے روانہ ہوکر ساڑھے گیارہ بجے اترے گا۔