راجوری //گز شتہ روز سرحدی ضلع راجوری میں ڈاکٹر سمیت 14نئے کیس سامنے آئے ہیں ۔ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ ضلع کے مختلف علا قوں میں کی گئی ٹیسٹنگ کے دوران مختلف علاقوں میں نئے کیس ریکارڈ ہوئے ہیں ۔اس دوران گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں بطور نوڈل آفیسر تعینات ایک ڈاکٹر کا بھی کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ منجا کوٹ تحصیل سے تعلق رکھنے والا ایک بزرگ شہر ی کووڈ کی وجہ سے لقمہ اجل بن گیا ۔ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ نئے سامنے آئے معاملات میں 18برس سے کم عمر کے 3بچے بھی شامل ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ گور نمنٹ میڈیکل کالج میں تعینات نوڈل آفیسر ڈاکٹر جاوید چوہدری کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ڈاکٹر مارچ کے بعد تیسری مرتبہ کووڈ کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔منجا کوٹ تحصیل کے تتا پانی پنجگرائین علاقہ کے رہائشی ایک شخص کی موت واقعہ ہو گئی ہے ۔ضلع انتظامیہ نے مکینوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کووڈ سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔
راجورمیں ڈاکٹر سمیت کووڈ کے 14نئے کیس درج
