راجواڑ ہندوارہ میں محکمہ پی ایچ ای ملازم کا قتل

کپوارہ//ضلع کپوارہ کے راجواڑ علاقہ میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب وہا ں ایک سرکاری استاد نے محکمہ پی ایچ ای کے ملازم کو مار پیٹ کر  قتل کیا ۔اس قتل کے خلاف محکمہ نے زور دار احتجاج کرتے ہوئے ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل راجواڑ ہندوارہ کے سر مرگ علاقہ میں ایک سرکار ی استاد اور محکمہ پی ایچ ای میں تعینات غلام محمد لون کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کے دوران سرکاری استاد نے غلام محمد لون کی سخت مار پیٹ کی اور انہیں کسی تیز دھار والے ہتھیار سے زخمی کر دیا ۔افراد خانہ اور مقامی لوگوں نے فوری طور خون میں لت پت غلام محمد لون کو ضلع اسپتال ہندوارہ میں علاج و معالجہ کے لئے دا خل کیا جہا ں ڈاکٹر وں نے زخمی شخص کی تشویشناک حالت کو دیکھ کر سرینگر منتقل کیا ۔افراد خانہ کے مطابق دو وز علاج و معالجہ کرنے کے بعد غلام محمد لون زخموں کا تاب نہ لاکر چل بسا ۔واقعہ کی خبر ملتے ہی علاقہ میں کہرام مچ گیا اور محکمہ پی ایچ ای کی ملازم تنظیم نے زور دار احتجاج کرتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ۔ایس ایچ او ہندوارہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ پولیس نے اقدام قتل کے تحت ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر307/2109درج کرلیا ہے۔