راجناتھ سنگھ کا آج سے2ریلیوں کا پروگرام

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر //وزیر داخلہ امیت شاہ کے بعد وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج جموں پہنچ رہے ہیں۔ وہ بانہال اور رام بن میں دو بڑی عوامی ریلیوں سے خطاب کرنے والے ہیں ۔ راجناتھ سنگھ کے دورے کے پیش نظر تمام تیاریوں کو حمتی شکل دی گئی ۔ ان مقامات، جہاں راجناتھ سنگھ کو ریلیوں سے خطاب کرنا ہے، فورسز کی تحویل میں دیا گیا ہے ۔ جموں کے بیشتر مقامات پر اضافی چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں اور ساتھ ہی ناکوں پر چیکنگ بھی تیز کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر لیڈران بھی انتخابی مہم کے سلسلے میں جموں کشمیر وارد ہو رہے ہیں ۔