راجل میں پانی وبجلی کی عدم دستیابی کیخلاف احتجاج

نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ کے راجل علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی اور بجلی سپلائی میں آرہے خلل سے پریشان ہو کر مکینوں نے محکمہ آب رسانی اور محکمہ پی ڈی ڈی کیخلاف شدید احتجاج کیا ۔مظاہرین نے جموں پونچھ شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کر کے احتجاج شروع کیا ۔انہوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کو دور کرنے کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔لوگوں کے احتجاج کی وجہ سے کئی عرصہ تک گاڑیوں کی آمد ورفت بند رہی جبکہ گاڑیوں کی لمبی قطاروں میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامناکرناپڑا ۔مظاہرین نے کہاکہ محکمہ بجلی کی جانب سے بجلی میں غیر اعلانیہ کٹوتیاں کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے گرمیوں کے اس موسم میں ان کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔اس دوران متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسر اور اے ڈی سی نوشہرہ موقعہ پر پہنچے اور انہوں نے مظاہرین کر یقین دلاتے ہوئے کہاکہ ان کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی جس کے بعد احتجاج ختم کر کے ٹریفک کی آمد ورفت بحال کی گئی ۔