راجستھان میں کانگریس کا 160سیٹوں پر جیت حاصل کرنے کا دعوی

 جے پور//کانگریس کے قومی ترجمان اور سابق مرکزی وزیر راجیو شکلا نے دعوی کیا ہے کہ راجستھان میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس 160سیٹوں پر جیت درج کرے گی۔راجستھان میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی حمایت والی فضا اور الگ الگ ذرائع کے ذریعہ مل رہے ردعمل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم یہاں کم از کم 160سیٹوں پرجیتیں گے ۔انہوں نے ریاست کی وزیراعلی وسندھرا راجے کو ہر محاذ پر ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کی اقتصادی حالت،کسانوں اور دلتوں کی ترقی،پینے کے صاف پانی اور روزگار کی بدتر حالت کسی سے پوشیدپ نہیں ہے اور ان سب کو انتخابی موضوع بنایا جائے گا۔یواین آئی