سرینگر//راجباغ سرینگر میں لوگوں کے ساتھ بہتر تال میل قائم رکھنے کی غرض سے پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ایس ایس پی سرینگر کی ہدایات پر شہریوں کے ساتھ بہتر تال میل قائم رکھنے کی غرض سے پولیس اسٹیشن راجباغ سرینگر میںعوامی دربار منعقد ہوا جس کی صدارت ایس ایچ او راجباغ مس پی ڈی نادتییہ آئی پی ایس پروبیشن نے کی۔ عوامی دربار میں لوگوں نے اپنے مسائل اجاگر کئے جن میں منشیات اور قمار بازی قابل ذکر ہے۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ غیر ریاستی باشندوں کے بارے میں مفصل جانکاری دی جائے اور کرایہ پہ رہ رہے غیر ریاستی باشندوں کی رجسٹریشن یقینی بنائی جائے ۔ ایس ایچ او نے لوگوں کے مسائل غور سے سننے کے بعد ان کو یقین دہانی کرائی کہ منشیات اور نشیلی ادویات کی روک تھام کیلئے پولیس ہرطرح اپنا کام جاری و ساری رکھے گی جس کیلئے آپ لوگو ں کے تعاون کی ضرورت ہے۔
راجباغ پولیس تھانہ میں عوامی دربار منعقد
