راجباغ سرینگر میں گیس سلنڈر دھماکہ| 6 افراد زخمی

نیوز ڈیسک
 

سری نگر// سری نگر کے راج باغ علاقے میں ایک گھر کے اندر ایل پی جی گیس سلنڈر پھٹنے سے کم از کم چھ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

 

نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اتوار کی شام سری نگر کے ارمواری راج باغ علاقے میں کرائے کے مکان میں چھ افراد جن کی شناخت محمد اشرف، عبدالکبیر، بلقیس بانو، نجیمہ بانو، توقیر احمد کے طور پر کی گئی ہے، سبھی کپواڑہ کے رہنے والے اور یاسمینہ ساکنہ اننت ناگ ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے جھلس کر زخمی ہو گئے۔ 

 

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں تمام زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

 

دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔