سرینگر //خشک موسم کے بیچ وادی بھر میں کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے کچھ روز تک موسم خشک رہے گا اور اس بیچ کم سے کم درجہ حرارت میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔پچھلے چند روز سے وادی میں موسم خشک ہے اور دن میں ہلکی ہوائیں بھی چل رہی ہیں اس بیچ جمعہ اور جمعرات کی درمیانی رات کوسرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.4ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔قاضی گنڈ میں منفی 1.6سیاحتی مقام پہلگام میں منفی 5.0ڈگری ،کپواڑہ میں منفی 2.0،کوکرناگ میں منفی 1.3اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.3ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے ۔اسی طرح لداخ خطہ کا لیہہ علاقے ریاست کا سب سے سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں اس رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.4ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.5ڈگری تھا ۔