سرینگر// رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کے ایک اجلاس میںجملہ مدارس کی تعلیمی، انتظامی، تعمیری سرگرمیوں اور متعلقہ املاک اور اساتذہ، طلباء و کارکنان کی تفصیلات کی رپورٹس مرتب کرنے کے لئے نیا نظام ترتیب دیا گیا۔ اجلاس مولانا محمد رحمت اللہ قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جملہ اضلاع کے اراکین مجلس عامہ نے شرکت کی۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ جملہ مدارس میں ششماہی امتحانات کے لئے مقامی اور ضلعی سطحوں پر ترتیب عمل میں لائی جائے گی۔ رواں سال کے امتحانات سالانہ کے سلسلہ میں یہ طے پایا گیا کہ سال گذشتہ میں جو تبدیلی کی گئی تھی ،آئیدہ اس تبدیلی کو ختم کر کے حسب سابق نظام کو عمل میں لایا جائے گا۔ صدر رابطہ نے ناظم امتحانات کے مشورہ سے تعلیمی نصاب کے جائزہ کے لئے نیز درجات ناظرہ میں اُردو، حساب، انگریزی، سائنس اور سوشل سائنس کو دارالعلوم دیوبند کے نصاب کے مطابق نظام الاوات میں شامل کرنے کی ترتیب بنانے کے لئے عبوری طور پر نوافراد پر مشتمل تعلیمی بورڈ تشکیل دیا۔ بورڈ میںڈاکٹر مولانا مفتی ممتاز احمد ،مفتی ارشاد احمد صاحب القاسمی،مفتی ذوالفقار،مفتی منظور احمد،مفتی اعجاز احمد قاسمی،مولانا اعجاز احمد پیر،مفتی سجاد الرحمن ،مولانا محمد مقبول اور مولانا غلام مصطفی شامل ہونگے۔
رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کا اجلاس
