رابطہ سڑک کی کھدائی سے نیل کے کئی گھر پسی کی زد میں

بانہال // بانہال کے نیل چملواس رابطہ سڑک کی کھدائی اور دیواریں نہ لگانے کی وجہ سے نیل کے چدوس علاقے کی ایک بستی کو خطر ہ لاحق ہوگیا ہے اور کئی مکانات اس مقام پر کھسکتی زمین کی وجہ سے ایک پسی کی زد میں ہیں۔ مقامی سرپنچ محمد رفیق نے بتایا کہ نیل۔ چملواس رابطہ سڑک پر بائیس ویں کلومیٹرمیں چدوس کے مقام سڑک کی کھدائی کے بعد حفاظتی دیواریں نہ بنانے کیو جہ سے محمد ایوب ملک ، سیف الدین ملک اور محمد اقبال ملک ولد احمد اللہ ملک سکنہ نیل چدوس تحصیل رامسو کے رہاشئی مکانات کھسکتی زمین کی زد میں ہیں اور پسی اور مکانوں کے درمیان مشکل سے 20میٹر کا فرق رہ گیا ہے اور بھاری برفباری اور بارشوں کی وجہ سے زمین کے کھسکنے کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا ہے۔ انہوں نے ضلع حکام اور گورنز انتطامیہ  سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری اقدامات کریں اور محکمہ تعمیرات عامہ کی طرف سے اس بستی کو بچانے کیلئے حفاظتی دیواروں کی تعمیر کا فوری حکم دیا جائے۔