رابطہ سڑک پر تار کول بچھانے کا عمل شروع

 سرنکوٹ// سرنکوٹ کے صدر مقام سے الگ بھگ پانچ کلو میٹر کی دوری پر پنچایت حلقہ مڈل سنئی میں محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے رابطہ سڑک پر تارکول بچھانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ لال حسین موڑ تا برائیاں چھمبر والی سڑک زمینی کٹائی کے بعد کئی عرصہ تک تنازعہ کا شکار رہی تاہم معاملات ختم ہونے کے بعد محکمہ کی جانب سے تعمیر اتی عمل دوبارہ سے شروع کیا گیا تھاجبکہ اب اس پرتارکول بچھانے کا عمل شرو ع کر دیا گیا ہے ۔اس دوران ضلع ترقیاتی کونسل ممبر شاہنواز چوہدری نے تار کول بچھانے کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ تعمیر ات عامہ کی ستائش کرنے کےساتھ ساتھ ان کو معیاری کام کرنے کی ہدایت بھی جاری کیں ۔ اس موقعہ پر سرپنچ مڈل پنچایت سید واحید حسین شاہ ،پنچ جاوید حسین قاضی، اکرم عزیز خواجہ کے علاوہ دیگران بھی موجود تھے ۔