مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژں کے اڑی علاقہ سے سڑوتی جانے والی رابطہ سڑک پر غیر معیاری تار کول بچھائے جانے کا الزام عائد کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے تار کول اب اکھڑنا بھی شروع ہو گئی ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ دنوں میں محکمہ کی جانب سے رابطہ سڑک پر تار کول بچھانے کا عمل شروع کیا گیا لیکن آفیسران و ملازمین کی لاپرواہی کی وجہ سے مٹی پر ہی تار کول بچھانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اکثر جگہوں سے تار کول اکھڑنا شروع ہو گئی ہے ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ تعمیر اتی عمل کی جانچ کروائی جائے اور غیر معیاری تعمیر اتی سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ایگز یکٹو انجینئر محکمہ پی ایم جی ایس وائی نے بتایا کہ تعمیراتی عمل شروع کیا گیا ہے جبکہ کام کو معیاری کیا جائے گا۔