رئیل کشمیر نے چنئی سٹی ایف سی کوصفر کے مقابلے ایک گول سے ہرایا

سرینگر//رئیل کشمیر نے دوسری بار چنئی سٹی فتبال کلب کو اُکھاڑ کرآئی لیگ میں اپنی برتری 1-0سے برقرار رکھی۔کھیل کے81ویں منٹ میں ایورین اسٹرائیکرگنوری کریزونے گول کرکے رئیل کشمیر کے حمایتیوں میں منفی درجہ حرارت کے باوجودجوش پیدا کیااور وہ خوشیاں منانے لگے ۔رئیل کشمیر کی ٹیم پورے میچ کے دوران مقابل ٹیم پر غالب رہی اور انہیں مخالف ٹیم کو پسپا کرنے کے ایک کے بعد ایک مواقع ملے۔اس کے مقابلے میں چنئی سٹی ایف سی پورے میچ میں مغلوب رہی۔ رئیل کشمیر نے دسمبر میں بھی چنئی سٹی کو کوائمبٹور میں کھیلے گئے ایک میچ میں ہرادیاتھا۔سوموار کی جیت کے بعد رئیل کشمیر ٹیم چرچل بردرس کے ساتھ شامل ہوئی اور وہ دوسرے درجے میں14میچوں میں28پوائنٹ لیکر پہنچ گئے ۔چنئی سٹی ایف سی تاہم ابھی بھی سرفہرست ہے اور اس نے14میچوں میں 30پوائنٹ حاصل کئے ہیں ۔