رئیل ایسٹیٹ کمپنی سالٹیرین گروپ کی کسٹمر میٹ

 عظمیٰ نیوزسروس

 

سرینگر//سرینگرمیں ہفتہ کو رئیل ایسٹیٹ کمپنی سالٹیرین گروپ کی کسٹمر میٹنگ منعقد ہوئی جس میں منیجنگ ڈائریکٹرارجن پریت سنگھ،بی ایچ آزادلون،نائب صدرارشدبشیرآخون اورشاداب امین نے شرکت کی۔میٹنگ کا مقصدگاہکوں سے رابطہ کرناتھا اور ان کی ضروریات سے آگہی حاصل کرناتھا۔ اورکمپنی کی خدمات کو ان کی آراء سے بہتر بناناتھا۔

 

اس موقعہ پرمنیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم اپنے گاہکوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور ہم مسلسل اپنی خدمات کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسٹمر میٹنگ گاہکوں سے جڑنے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔آزادلون نے اس موقعہ پرکہا کہ ہم اپنے گاہکوں کی قدر کرتے ہیں اور ان کی رائے کوسنجیدگی سے لیتے ہیںتاکہ ہم اپنی خدمات کو بہتر بنائیں۔ میٹنگ کے دوران کمپنی کے دیگرعہدیدارون نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔