ذات پات کا نظام | معاشرے میں عدم مساوات کی جڑ: راہل گاندھی

یو این آئی

نئی دہلی//کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ذات پات کا نظام ہندوستانی سماج میں عدم مساوات کی جڑ ہے اور بہوجن طبقہ کے تمام لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کیلئے ملازمتوں میں ریزرویشن کی حد میں اضافہ کیا جانا چاہئے امریکہ کے دورے پر گاندھی نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ ملک میں ہر ایک باشندے کو انصاف فراہم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ذات پات کی مردم شماری کی جائے اور کمزور اور پسماندہ طبقوں کے لیے ریزرویشن سسٹم کو 50 فیصد سے زیادہ بڑھایا جائے۔ راہل گاندھی نے کہا، ‘ہندوستان میں ذات پات بنیادی مسئلہ ہے سماجی عدم مساوات کی جڑ ہے۔ اس کو حل کرنے کیلئے ریزرویشن پر 50 فیصد کی حد کو ختم کیا جانا چاہیے – تمام طبقات کو ان کا منصفانہ حصہ ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا، “ذات کی مردم شماری بہوجن طبقے کو ناانصافی کی اس دلدل سے نکالنے کیلئے جامع منصوبے بنانے کی بنیاد بنے گی۔
