د ارگام پٹن میں کھیل کا میدان خستہ

بارہمولہ//شمالی قصبہ پٹن کے دارگام میں کھیل کے میدان کی خستہ حالی کے سبب نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں کیلئے دوسرے علاقوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔کھیل کود کے شوقین نوجوانوں کاکہنا ہے کہ 2014 کے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے اِس میدان کی حالت اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ یہاں کھیلنے کودنے کی سرگرمیاں ٹھپ ہوگئیں ۔ انہو ں نے کہا کہ اگر چہ انہوں نے کئی بار محکمہ کھیل کود کے اعلیٰ حکام سے اس معاملے سے آگاہ کیا لیکن یقین دہانی کے سوا کچھ بھی نہیں ملا۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اس سلسلے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔