دی سٹیزنز کوآپریٹیو بینک لمٹیڈ جموں کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

 جموں// دی سٹیزنزکوآپریٹیو بینک لمٹیڈ جموں کے بورڈ آف ڈائریکٹرس پر مشتمل ایک وفد نے اتوارکو راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔وفد کی سربراہی بینک چیئرمین پروین کمار شرما کے ساتھ سریندر سنگھ اور منیجنگ ڈائریکٹر راجیش ٹنڈن نے لیفٹیننٹ گورنر کو بینک کے کام کاج اور جموںوکشمیر میں کوآپریٹیو بینکوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔اُنہوں نے کوآپریٹیو بینکوں کے مسائل کے ازالے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا تاکہ ان بینکوں کو ریگولیٹرس کے معیار کے مطابق اَپنی ایکویٹی بڑھانے اور مالیاتی پرا میٹروں کو بہتر بنانے کے قابل بنایا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر کو مزید جانکاری دی گئی کہ دی سٹیزنز کوآپریٹیو بینک لمٹیڈ جموں کی گیارہ شاخیں اور چار ایکسٹنشن کائونٹر ہیں جو لوگوں کو بینکنگ ضروریات کو پورا کرتے ہیں اور اَپنے اراکین کو ان کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے قرض فراہم کرتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے پیش کردہ مسائل کو بغور سنا اور جموںوکشمیر یوٹی حکومت کی طرف سے ترجیحی بنیادوں پر ہر ممکن مدد کا یقین دِلایا ۔اُنہوں نے کوآپریٹیو بینک کی اِنتظامیہ پر زور دیا کہ وہ عوام کی خدمت کے جذبے اور لگن کے ساتھ کام جاری رکھیں۔