سانبہ///کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج مند یپ کور نے کانفرنس ہال ڈی سی آفس میں جائزہ میٹنگ کید وران اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع سانبہ کے دیہی منظر نامے میں پائیدار اور عوام پر مبنی ترقی کے اہداف کو پورا کرنے کے لئے تیار رہیں۔دیہی ترقی محکمہ کی مختلف سکیموں کے تحت حصولیابیوں کا جائزہ لیتے ہوئے جانکاری دی گئی کہ ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ کے کاموں کے تحت 88 فیصد کام مکمل ہوچکے ہیں۔ایم جی نریگا میں 99 فیصد آدھار سیڈنگ ، پی ایم اے وائی ( جی ) کے مالیاتی حصے میں صد فیصد کامیابی جبکہ 97 فیصد مکانات مکمل ہوچکے ہیں۔سکیموں کے تحت 14ویں مالی کمیشن کے تحت 75فیصد خرچ، امید میں 336ایس ایچ جیز تشکیل دئیے گئے ۔1,003اُمید واروں کا اِندراج کیا گیا جبکہ 365 کو کمپنی میں رکھا گیا ہے۔کمشنر سیکرٹری نے سائنسی سالڈ اور واٹر ویسٹ مینجمنٹ اور بائیو گیس جنریشن بنیادی ڈھانچے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے منصوبوں کی صفائی کی تیار پر زوردیا ۔کمشنر سیکرٹری مندیپ کور نے ضلع میں سیاحتی صلاحیت سے فائدہ اُٹھانے پراِس بات پر زور دیا کہ سیاحتی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بنانے کے لئے مناسب منصوبہ بندی کی جانی چاہئے اور ایک بین شعبہ جاتی نقطہ نظر کا اَپناتے ہوئے متعلقہ اَفسران پر زوردیا کہ وہ اِس طرح کی سائٹس کی ترقی کے لئے پی آر آئی کے تینوں درجوں کی تشکیل میں فعال طور پر مشاورت کریں ۔کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج مند یپ کور نے پنچایتی راج نظام کو زیادہ سے زیادہ بااختیار بنانے کا یقین دِلاتے ہوئے کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مکانات کی تعمیر میں ناکام رہنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔مند یپ کور نے کہا’’ پی ایم اے وائی ( جی ) کے تحت مکانات کی تعمیر میں ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی کا اہم اور ذمہ دار کردا ر ہے ، جو شخص رقم حاصل کرنے کے علاوہ مکان نہیں بنا رہا ہے اِس سے ریکوری کی جائے گی اور اِس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ ایک سال کے اَندر گھروں کی تعمیر کو یقینی بنانا ہے۔‘‘اُنہوں نے اَفسران اور پنچایتی راج اراکین کے درمیان بہتر تال میل پر زور دیااور اَفسران سے کہا کہ وہ تمام استفادہ کنندگان کی فہرست اراکین کے ساتھ شیئر کریں۔کمشنر سیکرٹری نے مہاتما گاندھی نریگا سکیم کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اُجرت اور سامان کے معاملے میں کسی بھی صورت میں 40 سے 60فیصد کا تناسب برقرار رکھا جانا چاہیے جس کے لئے منصوبہ بندی کے وقت اقدامات کرنا ضروری ہے ۔اُنہوں نے جیو ٹیگنگ اور آدھار سیڈنگ کے عمل کو تیز کرنے کی بھی ہدایت دی۔اُنہوں نے کل سینٹیر کمپلیکس کے تمام کاموں کو مارچ سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت دی۔مندیپ کور نے آئی ڈبلیو ایم پی کو آبی ذخائر کی تجدید کے لئے ایک اہم پروجیکٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سانبہ ضلع کو اِس پروگرام سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانا چاہیے جہاں روایتی آبی وسائل سکڑ رہے ہیں اور پانی کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے۔کمشنر سیکرٹری نے ’’ امید ‘‘ سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ خواتین کو مالی طور پر خود کفیل بنانے پر زور دیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ کو ہدایت دی کہ وہ سکیم کا جائزہ لیں اور مزید گروپس بنائیں ۔ اُنہوں نے ’’ حمایت‘‘ سکیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نہ صرف نکھار آئے گا بلکہ اُنہیں روزگار سے بھی جوڑا جائے گا ۔اُنہوں نے کامن فیسلٹیشن سینٹر ( سی ایف سی ) اور پنچایت گھر کی تکمیل پر بھی زور دیا۔
دیہی منظر نامے میں پائیداراور عوام پر مبنی ترقی کو یقینی بنائیں
