دیہی علاقوں میںکھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت : سنیل شرما

جموں// یوتھ سروسز و سپورٹس ،ٹرانسپورٹ ،پبلک ورکس ،ریونیو، آر ڈی دی کے وزیر مملکت سنیل شرما نے  دیہی علاقوں خصوصاً وادی چناب میں کھیلوں کو فرغ دینے کے لئے سپورٹس کی کاروائیوں کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔وہ آج یہاں جموں میں ایک میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ یوتھ سروسز محکمہ کی یہ ذمہ واری ہے کہ وہ دیہی علاقوں میں اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو بنیادی سہولیات میسر کرے تاکہ وہ بھی ملک کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اپنی ذہانت دکھا سکیں۔اُنہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میںاقتصادی حالت اور صیح گائیڈنس کی وجہ سے بہت سے ذہین کھلاڑی اپنے کرتب دکھانے سے قاصر رہ جاتے ہیں۔اُنہوں نے میٹنگ میں موجود آفیسروں کو ہدایت دی کہ وہ’’ کھیلو انڈیا ‘‘جیسے کئی سکیموں کے تحت ریاست و مرکزی سرکار کی سکیموں کے تحت الاٹ کئے گئے فنڈزکا صیح استعمال کریں۔اُنہوںنے کہا وزیر اعظم کا جوان سال انڈیا،طاقتور انڈیا اور متحد انڈیا کی دور اندیشی ہے ،جسے کھیلوں کو فروغ دیکر ہی حاصل کیا جاسکتا ہے،جن کی شروعات دیہات سے ہی کی جاسکتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حال ہی میں سرکار نے دیہی سطح پر فٹ بال کلبوں کے لئے فنڈز الاٹ کئے ہیںجو کہ نوجوانوں کی ذہانت کو سمت دینے کے لئے ایک تواریخی قدم ہے۔اُنہوںنے کہا کہ اس سال یو گا دن کے موقعہ پر ضلع یوتھ سروسز کی جانب سے ضلع سطح پر یوگا دنمنعقد کرنے کا ایک بڑا فیصلہ لیا گیا ہے۔