دیوالی پر جذبۂ خیر سگالی

راجوری //جذبہ ٔ خیر سگالی اور اعتماد سازی کے اقدامات کے طور پر دیوالی کے تہوار پر ہندوپاک افواج کے درمیان پونچھ اور مینڈھر میں حد متارکہ پر مٹھائیوں کا تبادلہ ہوا۔اس دوران حد متارکہ پر تعینات دونوں ممالک کی افواج نے ایک دوسرے مبارکباد پیش کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں ۔مٹھائیوں کی تقسیم ان سیکٹروں میں ہوئی ہے جہاں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ بھی ہوتارہاہے ۔ پونچھ میں د و مقامات پر پونچھ اور مینڈھر سیکٹروں میں ہندوپاک افواج کے درمیان مٹھائیوں کا تبادلہ ہوا اور اس دوران دونوں طرف کے فوجی اہلکاروں نے ایک ساتھ تصاویر بھی کھینچائیں ۔ذرائع نے بتایاکہ مٹھائیوں کی تقسیم پونچھ اور مینڈھر کراسنگ پوائنٹ پر ہوئی ۔