دین دیال اوپادھیائے گرامین کوشل یوجنا

 ڈوڈہ //ڈان باسکو ٹیک سوسائٹی نے بھارتی فوج کے اشتراک سے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع سے 15امیدواروں کو منتخب کیاہے جنہیں دین دیال اودپادھیائے گرامین کوشل یوجنا کے تحت دہلی میں تربیت فراہم کرکے پلیس منٹ فراہم کی جائے گی ۔دسویں پاس امیدواروںکو اسسٹنٹ الیکٹریشن کا چھ ماہ کا کورس کروایاجائے گاجبکہ بارہویں پاس امیدواروں کو اسسٹنٹ ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کی تربیت دی جائے گی۔ دہلی میں تربیت کے بعد ان تمام امیدواروں کو مختلف کمپنیوں میں روزگار دلایاجائے گا۔موبلائزیشن ، تربیت اور پلیس منٹ کا یہ سارا عمل بالکل مفت ہے اور اس کے اخراجات حکومت ہند برداشت کررہی ہے ۔کائونٹر انٹرجنسی فورس کے جنرل افسر کمانڈنگ میجر جنرل راجیو نندا نے ان امیدواروں کے قافلے کو دہلی کیلئے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا اوران کے مستقبل کے تئیںنیک خواہشات کا اظہار کیا ۔