عظمیٰ یاسمین
تھنہ منڈی // راجوری سے سرنکوٹ کی طرف جارہی ایک ایکو گاڑی زیر نمبری JK12B 123O- دہرہ کی گلی میں واقع آرمی چیک پوسٹ کے قریب ایک دردناک سڑک حادثے کا شکار ہو کر ایک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک نوجوان کی موقعہ پر ہی موت ہوگئی جس کی پہچان مہران خان ولد شوکت خان سکنہ ساونی بفلیاز کے طور پر ہوئی ہے جںکہ دیگر دو افراد زخمی بھی ہوئے جن کو سرنکوٹ ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔