نئی دہلی//دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گذشتہ رات ایر انڈیا کا ایک طیارہ پارکنگ بے میں کھڑی گاڑی سے ٹکرا گیا ۔ حادثہ میں کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ سرکاری اطلاع کے مطابق بڑودہ سے دہلی آئے ایر انڈیا کی پروازاے آئی 820 ٹیکسی کے دوران پارکنگ کی جگہ پر کھڑی ایک گاڑی سے ٹکرا گیا۔ طیارہ کا باہری حصہ گاڑی سے ٹکرایا۔