دہلی کیپٹلس نے پہلے پریکٹس سیشن میں پسینہ بہایا

نئی دہلی//آئی پی ایل 2021 سیشن کے شروعاتی میچوں کے لئے ممبئی میں موجود دہلی کیپٹلس کے کچھ کھلاڑیوں نے ایک ہفتے کے ضروری کوارنٹین کے بعد منگل کے روز کرکٹ کلب آف انڈیا میں پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جس میں انہیں اپنے ہنر کی جانچ کرنے اور آئی پی ایل سے پہلے کھیل حکمت بنانے کا موقع ملا۔دہلی کیپٹلس کے تجربہ کار بلے باز اجنکیا رہانے اور لیگ اسپنر امت مشرا نے ٹیم کے پہلے پریکٹس سیشن پر اپنے خیالات کے بارے میں بتایا۔ رہانے نے کہا ،میں نے 20 دن میں پہلی مرتبہ بلے بازی کی۔ ہم سات دن تک کوارنٹین میں رہنے کے بعد باہر آئے، اس لئے میری توجہ صرف میدان پر پریکٹس کرنے اور ایک اچھی فارم میں واپسی پر ہے۔ جیسے کہ ہم ٹورنامنٹ کے قریب آرہے ہیں، اس لئے ہماری ساری توجہ اچھی فارم اور مومنٹم بنائے رکھنے پر ہوگا۔مشرا نے کہا ، "ٹیم کے پہلے پریکٹس سیشن کے دوران ہر کھلاڑی میدان میں بہت اچھا نظر آرہا تھا۔ وہ تمام مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ نوجوانوں کو سخت مشق کرتے دیکھ کر اچھا لگا۔ '38 سالہ مشرا نے کہا کہ وہ گیندبازی کے علاوہ اپنی بلے بازی میں بھی بہتری لانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔