دہلی پولیس نے چیف سکریٹری پرحملہ کے معاملہ میں داخل کی فردجرم

نئی دہلی //دہلی پولیس نے  فروری میں چیف سکریٹری انشو پرکاش پر ہوئے مبینہ حملہ کے سلسلہ میں پیر کے روز فردجرم داخل کی جس میں وزیراعلی اروند کیجری وال ،نائب وزیراعلی منیش سسودیہ  اور عام آدمی پارٹی کے دیگر گیارہ ارکان اسمبلی ملزم بنائے گئے ہیں۔چیف سکریٹری انشو پرکاش پر اس سال 19فروری کی رات کو اروند کیجری وال کی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ کے دوران مبینہ طورپر حملہ کیاگیاتھا۔چیف سکریٹری پر مبینہ حملہ کے بعد دہلی حکومت اور اسکے افسرشاہوں کے درمیان شدید تنازعہ پیداہوگیاتھا۔اس معاملہ کی تفتیش کے بعد پولیس نے پیر کو عدالت میں فردجرم داخل کی اور اس میں امانت اللہ خان ،پرکاش جروال ،نتن تیاگی ،ریتوراج گووند ،سنجیوجھا،اجے دت ،راجیش گپتا ،مدن لال،پروین کمار اور دنیش موہنیا کوبھی ملزم بنایاہے۔ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ سمر وشال نے فردجرم پر سماعت کے بعد معاملہ 25اگست تک کے لئے ملتوی کردیا۔یواین آئی