دہلی پبلک سکول میں ہیرٹیج ڈے منایا گیا

 سرینگر//دہلی پبلک سکول سرینگر میں کل ورلڈ ہیرٹیج ڈے منایا گیا جس دوران طلاب کو ریاست کے ثقافتی ورثے کے بارے میں شعور پیدا کرنے کیلئے تفصیلی جانکاری دی گئی ۔اس موقعہ پر روایتی کشمیری شاہ پیش کیا گیا اور کشمیری روف پیش کیا گیا ۔تقریب کے دوران ناچ اور موسیقی کا پروگرام بھی منعقد ہوا ۔اس موقعہ پر سکول کے پر و وایس چیرمین وجے دھر ،کرن دھر ،پرنسپل ،وایس پرنسپل اور اساتذہ بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پرپرنسپل علیسٹیر آر اے فریسی نے ثقافت کے تحفظ اور ورثہ کے ساتھ رابطہ قائم رکھنے پر زود یا ۔پر و وایس چیرمین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست کے ثقافتی ورثے پر سکول طلباء کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا