دہلی پبلک سکول سرینگر کو ایک اور اعزاز

سرینگر//ڈی پی ایس سرینگر کے دو طالب علموں نے ٹاٹاکنسلٹنسی سروس کے ایک یونٹ"کے ذہنی آزمائش کے امتحان میں چاندی کے تمغے حاصل کئے۔چھٹی جماعت کے صالح خان اوردسویں جماعت کے عزین ریاض نے اس مقابلے جس میں ملک کے معروف اسکول حصہ لے رہے تھے،میں ڈی پی ایس اسکول سرینگر کی نمائندگی کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔پچیس سے زیادہ اسکولوں نے تین رائونڈوں کے مقابلوں کے بعد اس مقابلے کیلئے کوالیفائی کیاتھا اور ہر ایک اسکول کی ٹیم نے کوشش کی کہ وہ بہتر سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔فائنل 25اور26جنوری کو منعقد ہوا۔اسکول کے پرنسپل نے ان طالب علموں نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے سینے فخر سے چوڑے ہوجاتے ہیںجب ہمارے بچے قومی سطح کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہیں۔