دہلی پبلک اسکول بڈگام کی کراس کنٹری دوڑ

بڈگام//دہلی پبلک اسکول بڈگام نے2اپریل کو نرسری اورایل کے جی کے بچوں کیلئے کراس کنٹری دوڑ کااہتمام کیا۔اس دوڑ کو اسکول کی ہیڈ مسٹرس شوبھنا سروہی نے ہری جھنڈی دکھا کرروانہ کیا۔3اپریل کویو کے جی کے بچوں نے بھی کراس کنٹری میں حصہ لیا۔اس دوڑ کو ڈی پی ایس بڈگام کی پرو وائس پرنسپل مسزممتازالنساء سوزنے ہری جھنڈی دکھائی ۔اس دوڑ میں 600بچوں نے حصہ لیا۔دوڑ کے اختتام پر بچوں کو ریفرشمنٹ بھی دیا گیا ۔