دہلی میں پی 2پی پروگرام…راجوری یونیورسٹی نے دوسرا مقام پایا

 
 راجوری//باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کے شعبہ اسکول آف مینجمنٹ اسٹیڈیز کے طلبا اور اساتذہ نے دہلی میں پی 2 پی پروگرام میں شرکت کی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔یہاں جاری بیان کے مطابق طلبا نے ایک لاکھ روپے کا انعام حاصل کرکے نہ صرف بابا غلام شاہ بادشاہ یونیوسٹی کا نام روشن کیا بلکہ ریاست کانام بھی روشن کیا۔بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر جاوید مسرت اور رجسٹرار پرویز اقبال نے شعبے کے طلبا اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اطہار کیا ۔انہوںنے کہاکہ یونیورسٹی کے طلباء نے یہ ثابت کیاہے کہ وہ کسی سے بھی کم نہیں ۔انہوںنے ڈین مینجمنٹ اسٹیڈیز ڈاکٹر نسیم احمد،اسسٹنٹ پروفیسر دانش اقبال ،پیرزادہ نسیم احمد،فیصل فہیم،ریحانہ رفیع،الفت اندرابی اور عاقب مقبول کی ستائش کی ۔