سرینگر//دہلی میں چند روز قبل ایک سکھ ڈرائیور کی پولیس کے ہاتھوں مارپیٹ کے خلاف ترال قصبے میں بدھ کے صبح مسلمان اور سکھ برادری کے لوگوں نے مل کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔سی این ایس کے مطابق ترال کے مین مارکیٹ میں بدھ کی صبح نوجوانوں کا ایک گروپ جمع ہوا جنہوں نے سکھ برادری سے وابستہ ایک ڈرائیور کی پولیس کے ہاتھوں پٹائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی نوجوانوں نے پاکستا ن زندہ باد کے نعرے اور دہلی پولیس مردہ باد کے نعر ے بھی بلند کئے اور سڑکوں پر ٹایئر جلائے ۔احتجاجی مظاہرین نے اس واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
دہلی میں سکھ ڈرائیور کی مبینہ مارپیٹ | ترال میں احتجاج،واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ
