دہلی میں آتشزدگی 3افراد ہلاک

نئی دہلی// وسطی دہلی کے آنند پربت علاقے میں ایک گھر میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگئے ۔ایل پی جی سلنڈر اور دیگر اشیاء میں آگ لگنے کی وجہ سے پھیل گئی تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت آگ پر قابو پالیا۔چار افراد کو جائے واقع سے رام منوہر لوہیا (آر ایم ایل) ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے تین افراد کو مردہ قرار دیا۔ اسی وقت ایک اور شخص کو سردار ولبھ بھائی پٹیل اسپتال بھیجا گیا لیکن ڈاکٹروں نے زخمیوں کو وہاں سے صفدر جنگ اسپتال بھیج دیا۔وسطی دہلی کی ڈپٹی کمشنر پولیس (ڈی سی پی) شویتا چوہان نے بتایا کہ سلنڈر کے ربڑ کے پائپ سے گیس لیک ہونے کی وجہ سے کھانا پکانے کے دوران آگ لگی۔