عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی// دہلی کے کئی علاقوں میں بارش کی وجہ سے لوگوں کو پانی بھرنے اور ٹریفک جام کے مسئلہ کا سامنا کرنا پڑا۔ دفتری اوقات کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی ہوئی۔ بارش کے درمیان لوگ صبح دفاتر کے لیے روانہ ہوئے لیکن کئی مقامات پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی رفتار ماند پڑ گئی اور انہیں تاخیر ہوئی۔رپورٹ کے مطابق نجف گڑھ روڈ، بارہ پلا علاقے میں سڑکیں زیر آب نظر آئیں۔ بارش کے بعد نوئیڈا کی سڑکوں پر گاڑیوں کا طویل جام لگ گیا۔ کئی علاقوں میں سڑکوں پر گاڑیاں رینگتی نظر آئیں۔ تاہم، بارش کے ساتھ ہی دہلی میں ٹریفک جام ایک عام مسئلہ ہے اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔خیال رہے کہ دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں مانسون کی بارش جاری ہے۔