جموںوکشمیرپہلا یوٹی جس نے آٹو اپیل فیچر کو سروس پلیٹ فارم میں مربوط کیا :لیفٹیننٹ گورنر
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سنیچر کو سرینگر میں ’’ یُگ پریورتن ، بدلتا جموںوکشمیر‘‘پروگرام میں شرکت کی اور مختلف ڈیجیٹل اَقدامات کو جموںوکشمیر یوٹی کے لوگوں کے لئے وقف کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور دیگر شراکت دار ایجنسیوں کو سرکاری خدمات تک بغیر کسی رُکاوٹ کے رَسائی کو یقینی بنانے کے لئے ان کوششوں کی سراہنا کی۔انہوں نے کہا کہ آج شروع کئے گئے نئے ڈیجیٹل اَقدامات جیسے ڈیجی۔دوست ( خدمات کی دہلیز پر فراہمی )، بلاک سطح پر سی ایس سی۔ آدھار سیوا کیندروں،آٹو اپیل سسٹم پر 300 خدمات کی آن بورڈنگ اور ڈیجی۔سہایک، ایک کثیر لسانی چیٹ بوٹ لوگوں کو بہترشہری مرکزی خدمات فراہم کرے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حکمرانی کے نظام کو مزید شفاف اور جواب دہ بنانے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے کلیدی اقدامات پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا’’ ڈیجیٹل جے اینڈ کے نے بہت سے منفرد اور ناقابل یقین ڈیجیٹل پہلے تجربات دئیے ہیں ۔ مستقبل میں جموںوکشمیر یوٹی کی مشترکہ ٹیم کی کوششوں کے نتائج کو بہتر اور سرکردہ اِنتظامی اِصلاحات کے طورپر پیش کیا جائے گا‘‘۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموںوکشمیر ملک میں پہلا یوٹی ہے جس نے آٹو اپیل فیچر کو سروس پلیٹ فارم میںمربوط کیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ آٹو اپیل سسٹم پر 300 خدمات کی آن بورڈنگ خدمات کے معیار اور بروقت تصرف کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ خصوصیت درخواست دہندگان کو پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ کے تحت مقرر کردہ وقت کی حد کے اَندر خدمات فراہم کرنہ کرنے کی صورت میں اپیلوں کو خود بخود بڑھادے گی اور یہ سب سے شفاف عوامی خدمات کی فراہمی کا نظام قائم کرے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ڈیجیٹل پر مبنی حل کو مربوط کرکے مقامی ضروریات کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا’’ ہم اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں کہ مستقبل کی ڈیجیٹل تبدیلی کو تمام شعبوں میں آرٹیفیشل انٹلی جنس سے تقویت ملے گی ۔ ہم مختلف قسم کے کارباروں ، عوامی شعبوں اور ان کے افعال ، عمل ، اہداف اور مقاصد کی حمایت کے لئے متعدد ایپلی کیشنز کو اَپنا رہے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل جے اینڈ کے سفر کے وسط میں ہے ۔ ہم نے فنکشنل پیمانہ حاصل کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ضرورت اِس بات کی ہے کہ ٹیکنالوجی کو بڑے پیمانے پر استعمال کیاجائے اور ڈیجیٹل پیدا ہونے والے جے اینڈ کے2.0 کے بنیادی اَصول پر مبنی جموںوکشمیر یوٹی نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے تبدیلی کی ڈیجیٹل خدمات کا ایک اِی۔ کمپینڈیم بھی جاری کیا او راے آئی پر مبنی چہرے کی شناخت کی حاضری کی درخواست کا آغاز کیا۔ اُنہوں نے آئی اِی سی سرگرمیوں کے تحت ڈیجی یاترا کو بھی جھنڈی دِکھائی۔لیفٹیننٹ گورنر کی موجودگی میں سی ایس سی اِی ۔گورننس سروس لمٹیڈ اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے درمیان ڈیجی دوست کے ذریعے خدمات کی دہلیز پر فراہمی کے لئے ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کئے گئے۔اس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ آر کے گوئیل ، کمشنر سیکرٹری آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ محترمہ پریرنا پوری ، سی ایس سی اِی گورننس سروس لمٹیڈ کے ایم ڈی اور سی اِی او سنجے کے راکیش ، یوٹی اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران ، زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز شہری موجود تھے۔