دہشت کی فضا قائم کرنے سے معاملات حل نہیں ہونگے:صدر جمعیت

سرینگر//جمعیت اہلحدیث کے صدر مولانا غلام محمد بٹ المدنی نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکے پر امن اور دیر پا حل میں ہی اس خطے کی ترقی اور خوشحالی کا راز مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں اور خوف وہراس کی فضاء قائم کرنے سے معاملات ومسائل حل نہیں ہوتے بلکہ حقائق کا ادراک کرتے ہوئے اس مسئلہ کے سیاسی،پُرامن اور دیرپا حل کیلئے مذکرات کا راستہ اختیار کیا جائے اور یہی وہ طریقہ کار ہے جسے اختیار کرکے فریقین اطمینان کی سانس لے سکتے ہیں۔اُنہوں نے مزیدکہا ’’ہم اپنی وحدت وسا  لمیت کے حوالے سے حساس ہیں اور دفعہ 35-Aکے ساتھ کوئی بھی چھیڑ چھاڑ اس وحدت کو زک پہچانے کا عمل ہوگا اور ریاستی عوام مذہب وملت کی تمیز کے بغیر ریاست کی خصوصی پوزیشن کے حوالہ سے یکسو ہیں‘‘۔