دہرہ گلی کے نزدیک سڑک حادثے میں 5زخمی

 سرنکوٹ //تھنہ منڈی، سرنکوٹ سڑک پرپیش آئے ایک سڑک حادثے میں 5افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق دہرہ گلی کے پاس ایک سڑک حادثے میں ایک مورتی کار زیر نمبر JK12-8266ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں مذکورہ گاڑی میں سوار پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کی شناخت سرایہ اختر زوجہ عبدالحمید سکنہ شاہدرہ راجوری ،آصفہ کوثر زوجہ کامران علی سکنہ سرنکوٹ ،کامران حسین شاہ ولد عابد حسین شاہ اور عبدالحمید شامل ہیں ۔تمام زخمیوں کو سرنکوٹ ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے ۔