دھیرج گپتا نے اِننت ناگ میں ترقیاتی سرگرمیوںکاجائزہ لیا

اننت ناگ //پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ دھیرج گپتا نے اننت ناگ کے دورے کے دوران ضلع میں عمل درآمدکے مختلف ترقیاتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اُنہوں نے کہا کہ زیر نظر آنے والے بڑے پروجیکٹوں میں مرکزی اور ریاستی معاونت والی سکیمیں،شہری ترقیاتی شعبے ، سیوریج اور نکاسی آب میں فلیگ شپ پروگرام ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے علاوہ میرا ٹائون میر ا فخر ،2021-22 کے لئے لنگویشنگ ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا ، اَربن لوکل باڈیز کشمیر، میونسپل کونسلوں اور کمیٹیوں کے صدور ، ڈائریکٹر پلاننگ ، محکمہ ایچ اینڈ یوڈی ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ، سی ای او  یوڈی اے سی ، ایس ای پی ڈبلیو ( آر اینڈ بی ) ، یوایل بی کے سی ای او / ای او اور منسلک محکموں کے سیکٹورل / ضلع اَفسران نے شرکت کی۔ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز نے پرنسپل سیکرٹری کو شہری ترقیاتی شعبے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں  ایک تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے جانکاری دی۔پرنسپل سیکرٹری نے متعدد کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اَفسران اور عمل آوری ایجنسیوں کو ضروری ہے کہ وہ پروجیکٹ پر عمل درآمد کو سرعت سے نمٹنے کے لئے اعلیٰ درجے کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے مقررہ گلڈ لائینوں پر عمل کریں۔دھیرج گپتا نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ایم آر ڈی اے کے تحت ٹائون سمیت میٹرو پولٹین علاقوں اور شہروں میں بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کے لئے پُر عزم ہے جس کے لئے خاطر خواہ فنڈس مختص رکھے گئے ہیںاور اس کے استعمال کے لئے دستیاب ہیں۔انہوںنے اَفسران کو اِس کے لئے ایک پروجیکٹ رِپورٹ مرتب کرنے کے لئے کہا۔پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ سالڈ ویسٹ کے مؤثراِنتظام کے لئے ڈی پی آر کو کشمیر صوبہ کے تمام یوایل بی کے لئے 191.91 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ۔کلیکشن اور ٹرانسپورٹیشن ڈھانچے کی خریداری جون 2021ء تک مکمل کی جائے گی۔کیپکس بضت 2021-22 کے تحت 1525لاکھ روپے کی رقم کی منظوری دی گئی اور ایس سی گرانٹس کے تحت 4240 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی جو گزشتہ مختص سے دس گنا زیادہ ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے اَفسران / ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ کمیونٹی ٹائپ / پبلک بیت الخلاء ( سی ٹی /پی ٹی ) اور پورٹیبل بیت الخلاء کی اضافی مانگ کی نشاندہی کرنے کے لئے سروے کریں۔