گاندربل//بجلی ٹرانسفارمر خراب ہونے کی بنا پر دھوبی پورہ گاندربل میں سرینگرلیہہ شاہراہ پر لوگوں نے دھرنا دے کر ٹریفک کی نقل وحمل کو روک دیا۔احتجاج میں شامل لوگ محکمہ بجلی کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اِس محلہ کا بجلی ٹرانسفارمر دس روز قبل خراب ہوااورتب سے محکمہ بجلی کے ورکشاپ میں مرمت کیلئے پڑاہے ،جس کی وجہ سے گائوں میں گُھپ اندھیرا ہے۔اس موقعہ پر ایس ایچ او گاندربل اورمحکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام نے موقعہ پر پہنچ کر مظاہرین کو یقین دلایا کہ اُن کا ٹرانسفامر مر مت کرکے فوری طور لایا جائے گا جس کی بعد مظاہرین پرامن طور منتشر ہوگئے۔