دھندک میں بجلی کا ترسیلی نظام مکمل مفلوج

سرنکوٹ//سرنکوٹ کی دھندک پنچایت میں بجلی کا ترسیلی نظام خراب ہونے کی وجہ سے صارفین کو برساتی موسم میں شدید مشکلات درپیش ہوگئی ہیں ۔صارفین نے متعلقہ محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پنچایت دھندک کی وارڈ نمبر 2مین بجلی کی تاریں سبز درختوں اور لکڑی کے کھمبوں کیساتھ باندھی گئی ہیں جس کی وجہ سے برساتی موسم میں جہاں بجلی کی سپلائی اکثر متاثر رہتی ہے وہائیں عام لوگوںکیلئے ہمیشہ خطرہ بھی بنارہتا ہے ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ ملازمین کو تاریں ٹھیک کرنے کیلئے کئی بار اپیل کی گئی تاہم وہ صرف طفیل تسلیاں دے کر وقت ضائع کررہے ہیں تاہم عملی طور پر کوئی قدم نہیں اٹھایا جاتا۔صارفین نے کہاکہ محکمہ اور مقامی انتظامیہ لاپرواہ ملازمین کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے سنجیدہ ہی نہیں ہے ۔مقامی سرپنچ نے بتایا کہ محکمہ صارفین کو بجلی کی معیاری سپلائی فراہم کرنے کیلئے دلچسپی ہی نہیں لے رہا ہے ۔انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر علاقہ میں بجلی کی وجہ سے کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو اس کی پور ی ذمہ داری محکمہ پر عائد ہوگی ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ بجلی کی سپلائی کو درست کروانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔