ترال//ترال کے دھرم گنڈ علاقہ میں بجلی ،پانی اور سڑک رابطہ جیسی بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔ مقامی لوگوںنے بتایا کہ علاقے میں پینے کا پانی فراہم کرنے کیلئے جو پائپیں نصب ہیں وہ صدیوں پرانی ہیں جنہیں بدلنے کی ضرورت ہے۔محمد الطاف خان نامی ایک مقامی باشندے نے بتایا کہ بجلی کا تو اللہ ہی حافظ ہے ۔انہوں نے کہا کہ انہیں کبھی کبھار ہی بجلی کے دیدار نصیب ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ترسیلی لائنیں اب بہت خستہ ہوچکی ہیں لیکن محکمہ انہیں بدلنے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کررہا ہے۔مذکورہ شہری نے کہا کہ سڑک کو میکڈامائز کرنا تو دور کی بات ،آمدورفت کے قابل بھی نہیں بنایا جارہا ہے۔ لوگوں نے وزیراعلیٰ سے اپیل کی وہ بستی کوان مشکلات سے نجات دلانے کیلئے ذاتی مداخلت کریں۔
دھرم گنڈ ترال بنیادی سہولیات سے محروم
