دھرم کنڈ کنگا میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد

گول//جموںو کشمیر پولیس نے ایس ڈی پی او گول پردیپ کمار اور ایس ایچ او دھرم کنڈ انسپکٹر فردوس احمد کی صدارت میں میٹنگ منعقد کی جس میں مختلف شعبہ جات کے عوامی مسائل اٹھائے گئے ۔ اس موقعہ پر معزز شہریوں ، سرپنچوں ، پنچوں و دیگر لوگوں نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی ۔ کوڈ19کو مد نظر رکھتے ہوئے یہاں پر احتیاط برتا کیا ۔اس موقعہ پر ایس ڈی پی او نے لاک ڈاون کے دوران لوگوں کی جانب سے پولیس کا ساتھ دینے اور آپسی بھائی چارے کو بر قرار رکھنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے اس موقعہ پر کہا کہ تمام سوشل میڈیا کی سائٹوں پر باریکی سے نظر رکھے ہوئے ہیں اس دوران اگر کوئی بھی شخص قانون کی خلاف ورزی یا آپسی بھائی چارے ، قوم مخالف پروپگنڈے میں ملوث پایا گیا تو اُس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے اس موقعہ پرلوگوں سے کہا کہ وہ کوڈ 19کو مد نظر رکھتے ہوئے زیادہ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں نا جائیں اور زیادہ بھیڑ نہ ہونے دیں ۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ اگر کوئی مشکوک افراد پایا گیا تو اُس بارے فوری طو رپر پولیس کو مطلع کریں ۔اس موقعہ پر پولیس نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ اُن کے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گے اور انہیں حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔