دھرماڑی میں پھل و سبزی شو کا اہتمام

  مہور //محکمہ باغبانی کی جانب سے جمعہ کے روز دھرماڑی میں پھلوں اور سبزیوں کا یک روزہ شومنعقد کیا گیا ،تاکہ علاقہ کے کسانوں اور مقامی باغ مالکان کو کھیتی کے نئی نئی ایجادسے متعارف کرکے انہیں مختلف سکیموں سے آگاہ کیا جاسکے۔پروگرام کا افتتاح ممبرا سمبلی گول اعجاز احمد خان اور ممبر اسمبلی گلاب گڑھ حاجی ممتاز احمد نے کیااور سبزیوں، پھلوں،پھولوں،ڈایری پیداوار، آرگنک کھادوں اور میکنیکی اوزاروں کی نمائش کے 50 سے زائد سٹالوں کا معائینہ کیا۔س پروگرام میں موضع ٹھورو، پاٹئین، مٹلوٹ،ارناس، چنکھاہ، گاری،کانتھی،ہُنڈر ،چلیڈ،دھنور، لاسولی ،کھروگ، مہور،شاجرو،تھیلیو ،لنچا، بدھن،سلدھر وغیرہ کے لوگوں نے شرکت کی۔باغ مالکان نے ہارٹیکلچر کے ماہروں سے بتادلہ خیال کیا اور انہیں علاقہ میں پھلوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے آرگنک فصل اور میوہ دار درختوں کے لئے بعض رواعتی طریقوں کی صلاح دی۔اس موقعہ پر لوگوں میں کتابچہ ،کسانوں کی ڈائریاں،بینرس اور پمفلٹ تقسیم کئے گئے ،تاکہ کسانوں کو جدید تکنیک سے بیدار کیا جائے۔اس موقعہ پر بعض کسانوں نے جدید آلات بھی خریدے۔کسانوں کو مختلف سکیموں کی جانکاری فراہم کی گئی۔اس موقعہ پر ایم ایل اے گول ارناس اعجاز احمد خان نے محکمہ باغبانی کی جانب سے دور دراز علاقہ میں ایسا پروگرام منعقد کرنے کی سراہنا کی۔انہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں سے نہ صرف جانکاری معلوم ہوتی ہے بلکہ اس سے نوجوانوں کو کھیتی باڑی سے اپنا روزگار کمانے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ایم ایل اے گلاب گڑھ ممتاز خان نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقہ میں کسان جدید سکیموں کی جانکاری حاصل کرنے کے لئے کافی تعلیم یافتہ نہیں ہیں۔انہوں نے دور افتادہ علاقوں میںجامع بیداری پروگرام منعقد کرنے کی اپیل کی۔اسی ڈی ایم مہور یاسین چودھری،چیف ہارٹیکلچر افسر وی کے گپتا ،اگریکلچر،باغبانی و متعلقہ محکموں کے مختلف افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔