دھار گلون میں آگ لگنے سے دکان خاکستر

مینڈھر //مینڈھر کے سرحدی علاقہ دھار گلون میں مشکوک طورپر لگی آگ کی وجہ سے ایک دکان خاکستر ہو گئی جس کی وجہ سے ساز و سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔دکان مالک شاہد پرویز نے بتایا کہ سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب ان کی دکان میں مشکوک طورپر آگ نمودار ہوگئی جس کی وجہ سے دکان میں رکھا گیا لاکھوں کا ساز و سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔انہوں نے بتایا کہ ان کو صبح پاس سے گزر رہے کچھ افراد میں دکان میں سے دھواں باہر آنے کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کی جس کے بعد انہوں نے گھر سے آکر دیکھا تو سارا ساز و سامان جل کر راکھ ہو گیا تھا ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ دکان میں ہوئے نقصان کا تخمینہ لگاکر متاثرین کو معاوضہ فراہم کیا جائے ۔