دکاندار پر جرمانہ عائد

 سرینگر//لیگل میٹرلوجی محکمہ نے صورہ میں ایک دکاندار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3000ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔محکمہ کو ایک صارف کی طرف سے شکایت موصول ہوئی کہ مذکورہ دکاندار سکول وردی کو اضافی قیمت وصول کررہا ہے۔شکایت ملنے کے بعد لیگل میٹرلوجی محکمہ نے صورہ میں90فٹ پر واقع دکان کا معائنہ کیا جس دوران ٹیم نے پایا کہ مذکورہ دکاندار سکول وردی قیمت کی لیبل کے بغیر فروخت کررہا ہے ۔چنانچہ محکمہ نے مذکور دکاندار سے 3000روپے جرمانہ وصول کیا۔