حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے صدر بازار میں دکانداروں کی جانب سے اپنی دکانوں کا سامان دکانوں کے باہر سڑک پر لگایا جا رہا ہے۔ان غیر قانونی تجاوزات کی وجہ سے بازار سے صارفین کو گزرنے میں کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دکانداروں کی جانب سے سامان بازا میں سڑک پر لگایا جاتا ہے اس کی وجہ سے نہ صرف ان لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا بلکہ دکانداروں کا خود کا کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے۔ اس کے باوجود دکان دار اپنی دکانوں کا سامان سڑک پر لگا رہے ہیں اور عام شہری مشکلات سے دوچار ہو جاتے ہیں۔ انہوںنے کہا عوام کی بار بار اپیل کے باجود کوئی کارواہی نہیں کی جا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں جب چیف ایکزیکٹو آفیسر میونسپل کونسل پونچھ مشتاق احمد سے بات کی گئی تو انہوں تاجروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے سے باز آجائیں اور اپنا سامان دوکان کی حدود کے اندر ہی رکھیں۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر دوکانداروں نے قوانین کی خلاف ورزی اسی طرح سے جا ری رکھی تو انکے خلاف سخت مہم چلا کر کاروائی کی جائیگی اور ان سے جرمانہ وصول کرنے کے ساتھ ساتھ عدالتی چالان بھی کئے جائیں گے۔