دچھن ڈنگڈورو میں نجی کمپنی کے ٹاور کا کام مکمل

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے دورافتادہ علاقہ دچھن میں بہت جلد مواصلاتی نظام شروع ہوگا جسے علاقہ کی نوپنچائتوں پر مشتمل 15000سے زائد آبادی کو آزادی کے بعد پہلی بار مواصلاتی نظام سے جوڑا جائے گا۔ اگرچہ ڈنگڈورو میں گزشتہ سال ہی ائرٹیل نے مواصلاتی نظام شروع کیا تھا وہی اب پورے علاقے کو موصولاتی نظام سے جوڑنے کیلئے مزید ٹاور تعمیر کے جارہے ہیں جبکہ ڈنگڈورو میں ایرٹیل ٹاور کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے جسے بہت جلد شروع کیا جائے گا۔ مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر پائی جارہی ہے کہ علاقہ میں چوبیس گھنٹوں مواصلاتی نظام رہے گا جبکہ بچوں کو بھی آن لاین کلاسوں تک رسائی حاصل ہوگی۔