دچھن میں ویٹر نری کیمپ کا اہتمام

 کشتواڑ//کشتوڑ کے دور افتادہ علاقوں کے عوام کی بھلائی کے لئے فوج نے ضلع کے موضع دچھن میں ایک ویٹرنری کیمپ کا اہتمام کیا ۔ ایک پریس بیان کے مطابق فوج نے ضلع کے عوام کو مال ومویشیوں ،جس پر ان کی روزی کا انحصار ہے،کی پریشانیوں سے چھُٹکارہ دلانے کے لئے ایک ویٹرنری کیمپ منعقدکیا ۔کیمپ میں مقامی لوگوں کی اچھی تعداد نے اپنے مال و مویشیوںکے ساتھ شرکت کی۔کیمپ میں کُل ملا کر 2237 مویشیوں کا علاج کیا گیا ۔ویٹرنری ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے مفت خدمات فراہم کرنے کے علاوہ مفت ادویات بھی تقسیم کئے۔اس کیمپ سے علاقہ میں دودھ دینے والے مویشیوں کی صیح پرداکھ میں مدد ملے گی۔مقامی لوگوں نے فوج کے ایسی کیمپ منعقد کرنے کی کافی سراہنا کی اور کہا کہ اس سے علاقہ کے لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا۔مقامی لوگوں نے مستقبل میں بھی ایسے کیمپ منعقد کرنے کی توقع کا اظہار کیا ۔